ملتان کو سرسبز بنانے کا منصوبہ، گرین بیلٹس، پارکس کی تزئین

ملتان کو سرسبز بنانے کا منصوبہ، گرین بیلٹس، پارکس کی تزئین

بہاولپور بائی پاس سے چوک کمہاراں والا تک گرین بیلٹ پر شجرکاری ،چوک کمہاراں والا میں گرین بیلٹس پر نئے پودے لگائے جائینگے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر اتھارٹی (ایچ اے ) ملتان نے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لئے متعدد ترقیاتی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں بہاولپور بائی پاس چوک کی بحالی، بہاولپور بائی پاس سے چوک کمہاراوالا تک گرین بیلٹ پر شجرکاری اور چوک کمہاراں والا کی تزئین و آرائش شامل ہیں۔ایم ڈی ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان سید وسیم حسن نے نوری مسجد پارک اور ممتاز آباد کے مختلف پارکس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس کو مزید سرسبز بنایا جائے گا جبکہ چوک کمہاراں والا پر شجرکاری کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور بائی پاس چوک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید انداز میں خوبصورت بنایا جائے گا۔ پارکس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ خوبصورت سٹرکچرز بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔ایم ڈی نے مزید بتایا کہ گول باغ پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ شہر بھر میں شجرکاری مہم کے ذریعے گرین بیلٹس کو آباد کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں