سکول ہیڈز کیلئے روزانہ تین پیریڈز پڑھانا لازمی قرار

سکول ہیڈز کیلئے روزانہ تین  پیریڈز پڑھانا لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے سکول ہیڈز کو باقاعدہ تدریسی عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔۔۔

جاری ہدایات کے مطابق تمام سکول ہیڈز ہفتہ وار کم از کم 18 پیریڈز پڑھانے کے پابند ہوں گے ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 3 پیریڈز لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہیڈز کو اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ تدریسی فرائض بھی انجام دینا ہوں گے ۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ تمام سکول ہیڈز اپنے ٹائم ٹیبل میں تدریسی اوقات کو واضح طور پر شامل کریں اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں