ٹریفک وارڈن سے بدکلامی پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو گالیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ۔۔۔
سٹی جلالپور پولیس کو ٹریفک وارڈن عمران نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزم حسن اسحاق کو روکا تو ملزم نے کارسرکار میں مداخلت شروع کردی غلیظ گالیاں دیتے ہوئے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔