ملتان مارکیٹس الیکشن، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائینگے
ملتان (لیڈی رپورٹر)مارکیٹس ہائے ملتان شہر کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج 25 اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔۔
جبکہ پولنگ 16 مئی کو ہوگی۔لیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کاغذات نامزدگی سہ پہر 2 بجے سے 4 بجے تک 19 حسن پروانہ کالونی نزد زیب النساء پارک ملتان میں وصول کئے جائیں گے ۔شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کی وصولی 26 اپریل کو ہوگی جبکہ 27 اپریل کو اعتراضات کی سماعت اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔