خانیوال، ذہنی معذور شخص پر تشدد کیس میں پیش رفت، گرفتاریاں
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ صدر خانیوال کی چوکی نواں چوک کے علاقے میں ذہنی معذور شخص پر تشدد کے ۔۔
واقعہ میں پولیس نے پیش رفت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 354/26 بجرم 352، 342، 506 ت پ تھانہ صدر خانیوال میں درج کیا گیا ہے ۔ کارروائی کے دوران ہوٹل مالک عبدالغفار، ہوٹل ملازم سجاد، چوکیدار صفدر اور کانسٹیبل شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے جدید آئی ٹی سسٹم اور مختلف ذرائع سے تحقیقات کے بعد کارروائی کی جبکہ کانسٹیبل فیصل ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے ۔یاد رہے کہ ذہنی معذور شخص عبدالستار کو ہوٹل پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔