کبڈی میچ میں لاہور کو شکست
ملتان (خصوصی رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن کے زیرِ اہتمام کبڈی میچ میں ملتان ٹیم نے21 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے لاہور ڈویژن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔۔۔
ترجمان ریلوے ملتان کے مطابق لاہور ڈویژن کی ٹیم کو ملک بھر میں ایک مضبوط ٹیم تصور کیا جاتا ہے ، تاہم ملتان ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور مربوط حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد حنیف گل مہمانِ خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد اسامہ گجر، اے پی او ذیشان زیدی، سپورٹس انچارج لاہور ڈویژن ندیم اقبال بٹ اور ڈویژنل سپورٹس انچارج ملتان محمد کلیم اختر بھی موجود تھے ۔