مظفرگڑھ ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی، ایک ورکر جاں بحق

مظفرگڑھ ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی، ایک ورکر جاں بحق

دھویں سے دم گھٹنے پر خاتون بے ہوش، ایک ورکر شدید زخمی، ریسکیو کارروائی مکمل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)جھنگ روڈ پر واقع حاشر ٹیکسٹائل ملز کے مکسنگ یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔آگ لگنے سے شدید دھویں کے باعث ایک ورکر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون ورکر بے ہوش اور ایک ورکر جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لنگر سرائے کا رہائشی منیر حسین دھویں کے باعث دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو ورکرز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں