نواحی گاؤں 535 ای بی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 نواحی گاؤں 535 ای بی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بڑی سہولت، ایم پی اے ملک نوشیر انجم

وہاڑی(خبرنگار) نواحی گاؤں 535 ای بی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی آبادی کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ معروف سماجی و سیاسی شخصیات میاں اکرم، میاں عبد اللہ چاند اور میاں عمر عبداللہ کے ڈیری فارم پر منعقد ہوا۔ کیمپ میں ماہر ڈ اکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ہیپاٹائٹس، شوگر اور گائنی سمیت مختلف ٹیسٹ مفت کیے ۔ ڈاکٹر فیضان کمال جوئیہ کی زیر سرپرستی ڈاکٹر مہوش کمال، ڈاکٹر کلیم اللہ سکھیرا، ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر سدرہ اور ندیم سیال پر مشتمل ٹیم نے خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال، چودھری نیاز احمد ڈھڈی اور دیگر معززین نے شرکت کی اور انتظامات کو سراہا۔ ایم پی اے نے کہا کہ دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے بڑی سہولت ہیں اور غریب افراد کو علاج میں آسانی ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں