کہروڑپکا :چار ہزار من گندم برآمد،سمگلنگ کی کوشش ناکام

کہروڑپکا :چار ہزار من گندم برآمد،سمگلنگ کی کوشش ناکام

فوڈ محکمہ اور پیرا فورس کی کارروائی، ٹرالرز کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا) محکمہ فوڈ نے گندم سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 4 ہزار من گندم قبضے میں لے لی۔ کارروائی کے دوران چار ٹرالرز بھی روک لیے گئے تاہم ان کے مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کے انسپکٹر محمد قاسم نے پیرا فورس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کی ہدایت پر پل گوپال اور چوکی مستی کے مقامات پر کارروائی کی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر رحیم یار خان سمگل کی جانے والی گندم سے بھرے چار ٹرالرز کو روک کر گندم قبضے میں لے لی گئی۔فوڈ انسپکٹر محمد قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاضلعی طور پر گندم کی نقل و حمل ممنوع ہے جس کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تاہم بعد ازاں گندم کو تحویل میں لینے کی بجائے ٹرالر مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اس قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب گندم کے ٹرالرز کو چھوڑنے پر شہری و سماجی حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ادھر کہروڑپکا میں ایک اور تقریب میں والدین کی عظمت اور فلسفہ موت و حیات پر مفتی طاہر نواز نے خطاب کیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں