آئی پی پیز معاہدات پر نظرثانی کی جائے :رانا امجد علی امجد

آئی پی پیز معاہدات پر نظرثانی کی جائے :رانا امجد علی امجد

بجلی قیمتوں میں کمی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

وسندے والی(نامہ نگار) چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ و صوبائی کوآرڈینیٹر آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدات پر نظر ثانی کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانی چاہیے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جو کہ ایک بڑا عوامی المیہ ہے ۔ ان کے مطابق اس وقت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے بیشتر پاکستانی ہیں، اس کے باوجود پرانے اور ظالمانہ معاہدات پر نظرثانی نہیں کی جا رہی۔رانا امجد علی نے کہا کہ حکومت کو عوام کے ساتھ سنگین مذاق بند کرنا چاہیے اور فوری طور پر آئی پی پیز کے معاہدات پر نظرثانی کر کے بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منافع بخش فیسکو کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری پر بھی حکومت کو عوام کو تسلی بخش جواب دینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں