مڈل سکول بھی آؤٹ آف سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

مڈل سکول بھی آؤٹ آف سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔

حکام کے مطابق یہ اقدام 2025 کی سکول شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔محکمہ کے مطابق خستہ حال اور خطرناک عمارتوں والے سکول فوری طور پر بند کئے جائیں گے ، جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ نجی شعبے کی معاونت سے ان کی بہتری ممکن ہو سکے ۔ذرائع کے مطابق بہتر کارکردگی والے منتخب سکولوں کو \"نواز شریف سکول آف ایمننس\" کی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں