والدہ پر تشدد، سامان جلانے والے ناخلف بیٹے کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )والدہ کو تھپڑ مارنے اور گھریلوسامان کو آگ لگانے کے الزام میں پولیس نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
الپہ پولیس کو شمیم بی بی نے بتایا کہ ملزم بلال میرا حقیقی بیٹا ہے جس نے نشہ کیلئے مجھ سے پیسے مانگے میرے انکار پر بلال نے مجھے تھپڑ مارے اور طیش میں آکر گھریلو سامان کو آگ لگادی ۔پولیس نے سنگدل بیٹے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔