ٹماٹر چوری کا شبہ، زمیندار کا حبس بے جا میں رکھ کر بچے پر تشدد
سکول سے گھر جاتے بچے کو اٹھالیا،متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پانچ سالہ بچے پر ٹماٹر چوری کا شبہ، زمیندار نے سکول سے گھر جاتے بچے کو اٹھالیا، بچے پر تشدد، حبس بے جا میں بھی رکھا، پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں روبینہ بی بی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق اس کا 5سالہ بیٹا عبداللہ سکول سے گھر جا رہا تھا کہ بستی نون کے رہائشی زمیندار احمد بخش نون نے ٹماٹر چوری کے شبہ پر اسے زبردستی اٹھالیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا، بچے کے شور و غل پر اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔، پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔