آرپی او ڈیرہ کی دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

آرپی او ڈیرہ کی دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ناجائز مقدمات کے اندراج پر پابندی، مسائل کے فوری حل کے احکامات

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری انصاف اور بہترین پولیسنگ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں جبکہ کسی بھی شہری کے خلاف ناجائز ایف آئی آر درج نہ کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا بنیادی فرض شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ شہریوں نے سکیورٹی، پولیس رویے اور دیگر مسائل پیش کیے  آر پی او نے موقع پر افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں