سیلاب سے بچائو کیلئے پیشگی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا
ڈی جی خان، راجن پور، لیہ ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ میں فلڈ بندوں، سپزر کی تعمیر ومرمت
ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار) کمشنر اشفاق احمد چودھری کی زیرِ صدارت سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات اور پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد، سپرنٹنڈنگ انجینئر اریگیشن ذیشان علی، ایڈیشنل کمشنر سید نوید عالم سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم، ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا اور ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ایس ای اریگیشن ذیشان علی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع راجن پور، ڈی جی خان، لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔