دوکوٹہ چوک کے وسط میں نصب بجلی کے پول شہریوں کیلئے خطرہ
دوکوٹہ (نامہ نگار) دوکوٹہ چوک میں نصب بجلی کے پول شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ، اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔
چند ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے چوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے سڑک کو کشادہ کیا تھا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو، تاہم اس کے باوجود چوک کے وسط میں نصب بجلی کے دو پول تاحال موجود ہیں۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔