تعلیمی معیار بہتر، بچوں کی داخلہ مہم تیزکی جائے ، فیاض احمد

تعلیمی معیار بہتر، بچوں کی  داخلہ مہم تیزکی جائے ، فیاض احمد

جہانیاں (نمائندہ دنیا)سی ای او ایجوکیشن خانیوال فیاض احمد سندھو کا جہانیاں کے سرکاری سکولوں کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔۔۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھٹھہ صادق آباد اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چک نمبر 135 دس آر سمیت دیگر سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیکنگ کی ،کلاسز کے اندر تدریسی عمل کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے سکول سربراہان اور اساتذہ کو بچوں کی داخلہ مہم یقینی بنانے اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں