لیگی رہنماؤں کا فوج کی کامیابیوں پر عشرہ تشکر منانے کا اعلان

لیگی رہنماؤں کا فوج کی کامیابیوں  پر عشرہ تشکر منانے کا اعلان

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پاک افواج کی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ۔۔

مئی کے پہلے عشرے کو ’’عشرہ تشکر‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،7 مئی کو چوک سرور شہید میں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجر اور شہری شرکت کریں گے ،قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا جائے گا۔حافظ عبد الغفار، حافظ شاہد منیر، اویس انور، قاری محمد افضل، قاری اظہر محمود اور شہزاد احمد شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرات، قربانی اور حکمت عملی سے وطن عزیز کا دفاع کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے ، قوموں کی زندگی میں ایسی کامیابیاں کم آتی ہیں، اس لیے ان لمحات کو بھرپور انداز میں منانا چاہیے اور دفاع وطن کو مضبوط بنانے والی افواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں