جامعہ عرفان القرآن گد پور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

جامعہ عرفان القرآن گد پور  میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

مونڈکا (نامہ نگار)جامعہ عرفان القرآن گد پور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد زیر صدارت خواجہ شعیب سعید مہاروی و ایم پی اے پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر کیا گیا۔علامہ خان محمد قادری نے۔۔

 کہا کہ آقا کریم ؐ پر نبوت کا سلسلہ اس طرح سے ختم کر دیا گیا ہے کہ اس کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا اور نہ ہی کوئی مسیح موعود ہے بلکہ اس کا تصور رکھنے والا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔حضرت یسوع مسیح ؑبھی بطور امتی تشریف لائیں گے ۔جاوید سعید کاظمی نے کہا کہ ہم آئین میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام کرتے ہیں اکثریت کی طرح اقلیتوں کو بھی اس ملک میں رہنے اسکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا پورا حق اور اکثریت پر اقلیتوں کے جان مال عزت و آبرو سمیت جملہ حقوق کے تحفظ کا فرض عائد ہے مگر قادیانیوں کے سلسلہ میں آئین و قانون پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں