منشیات فروش گرفتار 1کلو چرس برآمد
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سواری کے انتظار میں کھڑے منشیات فروش کلیم اﷲ ڈوگر کو قابو کرکے شاپر میں چھپائی گئی چھتر نما ڈارک براؤن 1060 گرام چرس برآمد کرلی ، ملزم کلیم اﷲ ڈوگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔