گریجویٹ گرلزکالج میں منشیات کیخلاف آگاہی سیمینار

گریجویٹ گرلزکالج میں منشیات  کیخلاف آگاہی سیمینار

شجاع آباد(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن شجاع آباد میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر وقار اعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شعور و آگاہی کے فروغ سے معاشرے کو اس ناسور سے بچایا جا سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس وقار اعظم نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں ٹن منشیات برآمد کی جا چکی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں