ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ بی زیڈ کی زیر تعمیر بلڈنگز کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ  بی زیڈ کی زیر تعمیر بلڈنگز کا دورہ

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے زیر تعمیر بلڈنگز تھانہ بی زیڈ اور دفتر ایس ڈی پی او سرکل صدر کا وزٹ کیااس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیہڑ چوک پر قائم پولیس خدمت مرکز کا بھی وزٹ کیا اور سائلین سے ان کے مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ خدمت مراکز پر آنیوالے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے زیر تعمیر بلڈنگز کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ ان پروجیکٹس کو مقررہ مدت میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں