معرکہ بنیان المرصوص جنگی تاریخ کا درخشاں باب، حامد کاظمی

معرکہ بنیان المرصوص جنگی تاریخ کا درخشاں باب، حامد کاظمی

ملتان ،مظفر گڑھ(کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ معرکہ بنیان المرصوص عالمی جنگی تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔

جو رہتی دنیا تک پاکستانی افواج اور قوم کی عظمت و سر بلندی کی داستان بیان کرتا رہے گا۔انہوں نے یہ بات متحدہ علماء مشائخ امن کونسل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں معرکہ حق و بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ انڈیا اور اسرائیل کی مشترکہ ناپاک جسارت کی ناکامی اور افواج پاکستان کے دفاعی جذبہ اور ایمانی قوت کی اعلیٰ مثال ہے ۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کے خلاف فرقہ واریت، لسانیت اور تکفیریت کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ اس معرکے میں کامیابی افواج پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں اور جذبہ ایمانی کا ثبوت ہے ، جسے دشمن کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔شیعہ علماء کونسل کے علامہ غضنفر علی حیدری نے کہا کہ دشمن کو شکست کے بعد پاکستان کے خلاف سازشوں کیلئے ہزار بار سوچنا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری محمد سرور نے کہا کہ یہ معرکہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں