پارٹی کا ہر رکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا، تیمور الطاف مہے

پارٹی کا ہر رکن ریڑھ کی ہڈی کی  حیثیت رکھتا، تیمور الطاف مہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)سینئر رہنما اور سیکرٹری قانون پنجاب تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے نشتر ہسپتال میں زیر علاج سینئر کارکن تحریک انصاف عدنان خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا کہ عدنان خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں جلد صحتیابی اور لمبی عمر عطا فرمائے ۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ، اور یہ کارکنان پارٹی منشور کے مطابق ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں