جتوئی میں صفائی نظام کا جائزہ، ورکرز کی حوصلہ افزائی

جتوئی میں صفائی نظام کا جائزہ، ورکرز کی حوصلہ افزائی

جتوئی میں صفائی نظام کا جائزہ، ورکرز کی حوصلہ افزائیصفائی کامعیار بہتربنایا،عملے کی کارکردگی چیک کی جائے ، ایم ڈی ستھرا پنجاب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی یوسف چھینہ نے تحصیل جتوئی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی چیک کی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرناپہلی ترجیح ہے اور صفائی کے نظام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال، ویسٹ کلیکشن اور مشینری کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔بہترین کارکردگی دکھانے والے صفائی ورکروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی دئیے گئے ،متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں