سی ای اووہاڑی ہیلتھ کا حفاظتی ٹیکہ مہم تیز کرنے پر زور

سی ای اووہاڑی ہیلتھ کا حفاظتی ٹیکہ مہم تیز کرنے پر زور

سی ای اووہاڑی ہیلتھ کا حفاظتی ٹیکہ مہم تیز کرنے پر زور کمیونیکیشن سکلز بہتر بنانے اور آگاہی مہم تیزکریں، ڈاکٹر فہد وحید کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی): سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا جس میں معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور انسداد خسرہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ویکسینٹرز کی کمیونیکیشن سکلز اور سپروائزرز کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا جبکہ عوام میں آگاہی مہم کو تیز کرنے کے لیے نئی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ ویکسینٹرز کی گفتگو کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے اور سپروائزرز اپنے کردار کو مزید فعال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کو بھی آگاہ کیا جائے کہ ویکسین مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے کہا کہ رسک کمیونیکیشن کو کم کرنا اور کمیونٹی کمیونیکیشن کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینٹرز کی تربیت سے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافہ ممکن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں مؤثر انداز میں آگاہی دی جائے تاکہ بیماریوں سے بہتر تحفظ ممکن ہو سکے ۔اجلاس میں مختلف ہیلتھ افسران نے شرکت کی اور مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں