فرائض میں غفلت پر اے ایس آئی اورکانسٹیبل برطرف
فرائض میں غفلت پر اے ایس آئی اورکانسٹیبل برطرف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری، محمد عابد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے محکمہ پولیس میں اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت دو اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر منصور، سابقہ چیف سکیورٹی آفیسر، کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ڈسمس فرام سروس کر دیا گیا جبکہ کانسٹیبل محمد ساجد، سابقہ سکیورٹی کانسٹیبل تھانہ صدر، کو بھی الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدعنوانی کے معاملات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ محکمہ پولیس کی ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو شفاف انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔پولیس حکام کے مطابق آئندہ بھی فرائض میں غفلت یا کرپشن کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔