اہلحدیث رہنماؤں کا پاک افواج کو خراج تحسین

اہلحدیث رہنماؤں کا پاک  افواج کو خراج تحسین

بورے والا (سٹی رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ پاک فوج وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی ضامن ہے ۔

یومِ تشکر ہمیں شہداء، غازیوں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔یہ بات کالج گراؤنڈ میں منعقدہ اہلحدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ولی سنز میرج ہال میں ’’اظہارِ تشکر‘‘ تقریب اور عشائیے کے موقع پر کہی گئی۔آخر میں ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں