ڈی سی مظفرگڑھ کاشہر کا دورہ، بیوٹیفکیشن، صفائی مہم کا جائزہ
ڈی سی مظفرگڑھ کاشہر کا دورہ، بیوٹیفکیشن، صفائی مہم کا جائزہلف شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال کو چیک کیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال، سیوریج نظام اور جاری خوبصورتی کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بیوٹیفکیشن کے کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، صاف ماحول اور خوبصورت شہر کی تشکیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے ، گرین بیلٹس کی بحالی اور سڑکوں کی خوبصورتی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کی مجموعی شکل بہتر ہو سکے ۔ دورے کے دوران شہریوں نے بھی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات سے شہر کی حالت مزید بہتر ہوگی۔