خانیوال ڈسپوزل ورکس منصوبہ تکمیل کے قریب، معائنہ مکمل

خانیوال ڈسپوزل ورکس منصوبہ تکمیل کے قریب، معائنہ مکمل

خانیوال ڈسپوزل ورکس منصوبہ تکمیل کے قریب، معائنہ مکملڈی سی کا چک 168 دس آر کا دورہ، منصوبہ جلد مکمل ،ہینڈ اوور کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈسپوزل ورکس کا میگا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے چک 168 دس آر میں منصوبے پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نعیم چیمہ اور سی او میونسپل کمیٹی انعم معصوم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو رواں ہفتے مکمل کر کے متعلقہ محکمہ کے حوالے کیا جائے ۔انہوں نے جیل روڈ کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ یہ منصوبہ بھی جلد از جلد مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے تاکہ منصوبے میں شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس منصوبہ فعال ہونے سے شہر کے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہو سکے گا۔ملیحہ رشید نے مزید کہا کہ شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جاری ہیں اور ان کی بروقت تکمیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں