لاک ڈاؤن کیخلاف تاجروں کا احتجاج، فوری خاتمے کا مطالبہ

 لاک ڈاؤن کیخلاف تاجروں کا احتجاج، فوری خاتمے کا مطالبہ

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کاروباری سرگرمیاں فوری بحال کی جائیں :عثمان شیخ

 کوٹ ادو(نامہ نگار )انجمن تاجران کوٹ ادو نے لاک ڈاؤن ختم نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا ہے اور فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد عثمان شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو چکا ہے جبکہ مارکیٹیں مکمل مندی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کاروباری سرگرمیاں فوری بحال کی جائیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پرانے ریٹس پر لایا جائے ۔مظاہرے میں شریک دیگر تاجران نے کہا کہ مہنگائی نے عام شہری اور تاجر دونوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مارکیٹیں بند کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں