شہری کے اغواو قتل کا معمہ حل، جعلی پیر اور اس کا بیٹا گرفتار

شہری کے اغواو قتل کا معمہ حل، جعلی پیر اور اس کا بیٹا گرفتار

اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا:عمران ٹیپو

بوریوالا(سٹی رپورٹر )دو ہفتے قبل شہری کے اغواء اور اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، جس میں جعلی پیر اور اس کا بیٹا گرفتار کرلیے گئے ۔ ڈی ایس پی بوریوالا رانا عمران ٹیپو نے میڈیا کو بتایا کہ نواحی گاؤں 36 کے بی میں نمبردار کے بھائی شفقت کے اغواء کی اطلاع پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران نہر کھادر کے قریب سے جوتا، خون کے نشانات اور گھسیٹنے کے آثار ملے ، جس کے بعد لاش نہر سے برآمد ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے پولیس نے ملزم امداد حسین اور اس کے بیٹے صائم کو گرفتار کیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم جعلی پیر بن کر مقتول سے لاکھوں روپے بٹورتا رہا اور اسے موکلوں کے ذریعے رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دیتا تھا۔ وقوعہ کے روز بھی 5 لاکھ 60 ہزار روپے لینے کے بعد اسے زہریلی چیز دے کر قتل کیا گیا اور لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس ٹیم کی کارکردگی پر ڈی پی او وہاڑی نے شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں