بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )میپکو ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے صارف کو پکڑ لیا۔۔۔
جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلvے پولیس کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے /سب ڈویژنل آفیسر میپکو ٹیسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو کی جانب سے تھانہ سٹی کوٹ ادو کو بھجوائی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ میپکو ٹاسک فورس کے اہلکاران نے وارڈ نمبر 14 ایف میں چیکنگ کے دوران ضیاء اللہ خلجی پٹھان کے کنکشن کو چیک کیا۔ موقع پر میٹر ریڈنگ 8830 نوٹ کی گئی جبکہ 122 کلو واٹ لوڈ چل رہا تھا۔