جہانیاں :ڈاکٹر فرحان علی رندھاوا ایم ایس تعینات

 جہانیاں :ڈاکٹر فرحان علی  رندھاوا ایم ایس تعینات

جہانیاں( نمائندہ دنیا )جہانیاں ڈاکٹر فرحان علی رندھاوا بطور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں تعینات نوٹیفکیشن جاری ۔

محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی خالی سیٹ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر فرحان علی رندھاوا کو بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں تعینات کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس تعیناتی سے ہسپتال کے انتظامی امور مزید بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں