مریم نواز ہسپتال میں تین روزہ فری طبی سکریننگ کیمپ کا افتتاح

 مریم نواز ہسپتال میں تین روزہ  فری طبی سکریننگ کیمپ کا افتتاح

گگومنڈی (نامہ نگار) مریم نواز ہسپتال میں تین روزہ فری طبی سکریننگ کیمپ کا انعقاد،فری کیمپ کا افتتاح چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے نے کیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے مریم نواز ہسپتال گگومنڈی میں تین روزہ فری طبی سکریننگ کیمپ کا افتتاح ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہاکہ فری طبی کیمپ کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات مفت فراہم کرنا ہے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہاکہ فری طبی کیمپ سے یرقان،ٹی بی،ایچ آ ئی ڈی،شوگر،غذائی سٹیٹس ،زچہ بچہ الٹرا ساونڈ،بچوں کی ویکسینیشن اور ادویات کی مفت فراہمی ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں