ریٹائرڈ پولیس افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریٹائرڈ پولیس افسروں کے  اعزاز میں الوداعی تقریب

وہاڑی (خبرنگار ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے آفس میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ڈی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد یونس اور اے ایس آئی محمد اشرف کی وہاڑی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، دیانتداری اور محکمانہ خدمات کو سراہا ڈی پی او نے دونوں افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں