سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے :بزنس کمیونٹی

 سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے :بزنس کمیونٹی

آمدن متاثر ہونے سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہیں :پریس کانفرنس

بورے والا(سٹی رپورٹر ) بورے والا بزنس کمیونٹی (بی سی بی) کے صدر حافظ محمد ابوذر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد رمضان جٹ، فنانس سیکرٹری محمد فیصل اور دیگر گروسری سٹورز مالکان نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن اور مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کاروباری اوقات میں نرمی کا مطالبہ کیا۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروباری سرگرمیاں خاص طور پر رات کے اوقات میں زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ شدید گرمی، روزمرہ مصروفیات اور ملازمتوں کے باعث شہری شام اور رات کے وقت خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں جلد بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان چھوٹے تاجروں، دکانداروں اور مزدور طبقے کو پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی آمدن متاثر ہونے سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور رات کے وقت کاروبار کی اجازت دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں