حراستی ملزموں کی ٹک ٹاک بنانے فرار کرانے کی کوشش،مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)چہلیک پولیس نے حراستی ملزموں کی ٹک ٹاک بنانے اور انہیں فرار کرانے کی کوشش کے الزام میں نامزد اور۔۔۔
نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سب انسپکٹر ندیم احمد کے مطابق حراستی ملزمان مزمل اور نوید کو ہتھکڑی لگا کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ واپسی پر احاطہ کچہری میں انہیں بخشی خانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے لواحقین نے ویڈیو بنانے کی کوشش شروع کر دی۔پولیس کے منع کرنے پر ملزموں کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور اہلکاروں پر حملہ آور ہو کر حراستی ملزموں کو فرار کرانے کی کوشش کی ۔