آمدن سے زائد اثاثہ کیس کلرک کے بیان حلفی غائب نکلے
ملتان ( کورٹ رپورٹر)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان محمد ندیم انصاری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی آفس کے کلرک کے۔۔۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی گزشتہ روزسماعت کی۔ملزم محمد نواز بھٹی کے وکیل محمد نعیم خان نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس کی پانچ میں سے تین شہادتیں ہو چکی ہیں لیکن ان کے بیان حلفی ریکارڈ سے غائب پائے گئے ۔اس پر عدالت نے قومی احتساب بیورو سے ان کے بیان حلفی طلب کیے ہیں۔ اگر ان کے بیان حلفی نہ مل سکے تو عدالت دوبارہ بیان حلفی حاصل کرنے کے حکم دے سکتی ہے ۔