ناجائز اسلحہ رکھنے پر 10 افراد کیخلاف مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔مظفرآباد پولیس نے ملزم علی حمزہ اور نعمان سے پسٹل برآمد کیے ۔ قطب پور پولیس نے ملزم دانش خان، خیبر اور راشد سے پسٹل قبضے میں لے لیے ۔۔۔۔
شاہ شمس پولیس نے ملزم ندیم سے پسٹل برآمد کیا جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم اقبال سے ریوالور اور ملزمان آصف اور فیاض سے پسٹل برآمد کرلیے ۔قادر پور راں پولیس نے ملزم احمد رضا سے پسٹل برآمد کیا جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اکرم سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔