مدعی اور ملزموں میں جھگڑا، دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) اغواء کے مقدمہ مدعی اور ملزموں کا کچہری کے باہر جھگڑا کرنے کے الزام ، پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
چہلیک پولیس اے ایس آئی ارشد نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 15اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ افراد کچہری کے باہر سڑک پر جھگڑا کررہے ہیں ۔موقع پر پہنچا تو ملزمان مقبول ، تسلیم ، شاکر ،رفیق وغیرہ آپس میں تیز دھار آلات سے لڑائی جھگڑا کررہے تھے۔
،دونوں فریقین تھانہ سیتل ماڑی میں درج اغوا کے مقدمہ مدعی اور ملزم تھے جن کا آپس میں مقدمہ کا تنازعہ سامنے آیا ۔