انٹرمیڈیٹ سیکند ایئر کے امتحانات آج سے شروع
ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرا ہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے ۔۔۔
بتایاگیاہے کہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے جو 12جون تک جاری رہیں گے ۔پہلے روز سائیکالوجی، نیوٹریشن، اور سکینڈ شفٹ میں ہوم اکنامکس کے پرچے ہوں گے جبکہ کل 21مئی کو انگریزی کا پرچہ ہوگا ۔امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ جبکہ 11ویں کے امتحانات 15جون سے شرو ع ہوں گے ۔