ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سیلز مین اور ساتھی کو لوٹ لیا

 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور  پر سیلز مین اور ساتھی کو لوٹ لیا

بورے والا (نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں 321 ای بی کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سیلز مین اور ۔۔۔

اس کے ساتھی سے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سفیان سکنہ 261 ای بی اپنے ساتھی جاوید رحمانی کے ہمراہ ڈلیوری کے کام کے بعد پک اپ گاڑی پر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں