کوٹ ادو مزدوروں کا ٹیکسٹائل ملز کے خلاف احتجاج جاری

 کوٹ ادو مزدوروں کا ٹیکسٹائل  ملز کے خلاف احتجاج جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوک سرور شہید کے علاقے سناواں موڑ پر واقع ل ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کا احتجاج ۔۔۔

 تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ شدید گرمی بھوک اور معاشی مشکلات کے باوجود محنت کش اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ احتجاجی مزدوروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں بند ہیں جس کے باعث گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے اور بچوں کی تعلیم سمیت روزمرہ اخراجات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ مزدوروں نے الزام عائد کیا کہ مل انتظامیہ نہ صرف ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے بلکہ انہیں دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا بھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں