عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان :عمران دھنوتر

عوام مہنگائی کے باعث  شدید پریشان :عمران دھنوتر

مونڈکا (نامہ نگار) سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ و ٹکٹ ہولڈر میاں عمران دھنوتر نے ۔۔۔

 مہر اکبر سیال کے ہمراہ ملک محمد عاشق جبرا و دیگر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں حالات کے باوجود ایندھن کی قیمتوں میں وہ اضافہ نہیں ہوا جو یہاں دیکھنے میں آیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران سے سستی توانائی حاصل کی جائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں