نشتر ہسپتال :لیپروسکوپک مشین عطیہ کرنے پرڈاکٹر مسعود کو خراج تحسین

نشتر ہسپتال :لیپروسکوپک مشین عطیہ  کرنے پرڈاکٹر مسعود کو خراج تحسین

ملتان (کرائم رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی میں لیپروسکوپک مشین عطیہ کرنے پر سرائیکی رہنماؤں نے۔۔۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات، مرکزی رہنما سید ذیشان حیدر شاہ اور محمد اقبال راجپوت نے ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج سے ملاقات کی اور انہیں ہار پہنائے ۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے اپنی ذاتی جیب سے مہنگی لیپروسکوپک مشین عطیہ کر کے وسیب کے مریضوں کے دل جیت لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں