میپکو نے بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

 میپکو نے بجلی بل جمع کرانے  کی تاریخ میں توسیع کردی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مئی 2026ء کے ۔۔۔

بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخوں میں توسیع کر دی ہے ۔ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیچ نمبر 4 سے 9 تک کے صارفین کیلئے بل جمع کرانے کی نئی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیچ نمبر 4 تا 6، جن کی سابقہ آخری تاریخ 26 مئی 2026ء تھی، اب 2 جون 2026ء تک بل جمع کرا سکیں گے ۔ اسی طرح بیچ نمبر 7 اور 8 کے صارفین کیلئے نئی تاریخ 3 جون 2026ء جبکہ بیچ نمبر 9 کے صارفین کیلئے 4 جون 2026ء مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں