اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نائب تحصیلدار رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نائب  تحصیلدار رشوت لیتے گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے ۔۔۔

رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان علی گیلانی اور ریڈر اللہ دتہ سمیت ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار قصبہ مڑل صدر ملتان محمد ندیم کو ایک شہری سے زمین کے انتقال کے عملدرآمد کے لئے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔کارروائی مجسٹریٹ دفعہ 30 ملتان کی نگرانی میں کی گئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں