دبئی سے ڈی پورٹ 14 افراد ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار

دبئی سے ڈی پورٹ 14 افراد  ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)دبئی میں غیر قانونی طور پر مقیم 14 افراد کو ڈی پورٹ کئے جانے کے بعد ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر۔۔۔

 ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لے کر ملتان پہنچی تو کلیئرنس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والوں میں عبدالسلام، بادل خان، عبدالجلیل، محمد فیضان، مہر اللہ، خالد حسین، عبداللطیف مگسی، محمد اسلم، صغیر علی، فاروق احمد، عبدالمجید، نوید اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام افراد دبئی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ڈی پورٹ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں