رحمہ سنٹر موبائل پلازہ کی عبوری کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

رحمہ سنٹر موبائل پلازہ کی عبوری  کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران رحمہ سنٹر موبائل پلازہ کچہری روڈ کی ایک سالہ عبوری کابینہ کے نوٹیفکیشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔۔۔

جس میں نامزد عہدیداروں کو نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ۔تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے نومنتخب صدر ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری سمیت متعدد تاجر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اور رحمہ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر الخدمت گروپ کے نامزد عہدیداروں نے بھی شرکت کی جن میں کاشف رفیق مغل، حاجی سلیمان ملک، حاجی فاروق، میاں سعد منیر، انور بھٹہ، آصف محمود لودھی، ہارون انصاری، نصیر خان، یونس بھٹی اور دیگر شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں